• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قلت، عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ میں پیشی

پٹرول کی قلت، عمر ایوب کی پشاور ہائیکورٹ میں پیشی


پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پیٹرول اور آٹا بحران کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی وزیر پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم کو ہدایت کی کہ عوام کی تکلیف کا مداوا کریں،عدالت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف قانون سازی سمیت ملوث افراد کی نشاندہی کی بھی ہدایت کی ،جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تین دن کے اندر صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔ وفاقی وزیر نے عدالت کو بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی کی جارہی ہے۔جمعرات کو پشاور ہائیکورٹ میں پیٹرول اور آٹا بحران کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔

تازہ ترین