کوئٹہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت آج تمام شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہفتے میں6 دن کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری، دکاندار، میڈیکل اسٹورز مالکان اور ہر شخص ایس او پیز کی پاسداری کا پابند ہوگا۔
اس کے علاوہ ورکرز اور گاہک کے لیے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہے۔
ایس او پیز کے مطابق دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہوں گے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 16جون تک نافذالعمل رہے گا۔