• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے، مریم اورنگزیب


ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے۔

آکسیجن سلینڈرز کی فراہمی میں تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب وینٹی لیٹرز کی طرح آکسیجن کی فراہمی میں بھی تعطل آچکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی سمیت کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی نہیں ہورہی ، اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز اور آکسیجن سلینڈرزکی عدم فراہمی سے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کو وینٹی لیٹرز اور آکسیجن کی عدم فراہمی مجرمانہ غفلت ہے۔ 

تازہ ترین