• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا  جس پر شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے،‎ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمٰی بخاری کے مطابق ایاز صادق نے کورونا ٹیسٹ مثبت آجانے کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرشہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایازصادق پارٹی کے بااعتماد، نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، اللہ تعالی ایاز صادق سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

‎ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فون کرکے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی خیریت دریافت کی اور ان کی کورونا سے جلد صحت یابی کےلئےدعا کی ، اس موقع پر ‎ ایاز صادق نے خیریت معلوم کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی ان دنوں کورونا میں مبتلا ہیں اور اپنی رہائشگاہوں پر قرنطینہ میں ہیں۔

تازہ ترین