• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج 11356 کورونا ٹیسٹ کیے، 2428 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11356 ٹیسٹ کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے،  11356 ٹیسٹ کے نتیجے میں 2428 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ  ان ٹیسٹس کا 22 فیصد نتیجہ مثبت آیا ہے جو تشویشناک بات ہے، اب تک 2 لاکھ 77 ہزار 54 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں 49 ہزار 256 کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 793 ہوگئی ہے، اس وقت 25 ہزار 350 مریض زیرعلاج ہیں، زیرِ علاج میں 23 ہزار 615 گھروں میں، 79 مراکز پر اور 1 ہزار 656 اسپتالوں میں ہیں، 530 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،  کورونا کے 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 1066 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، ابتک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 113 ہوگئی ہے، آج شہر کراچی میں 1 ہزار 641 نئے کیسز سامنے آئے، ضلع شرقی 571، ضلع جنوبی 351 اور ضلع وسطی میں 265 نئے کیسز سامنے آئے، ضلع غربی 207 ، ملیر 176 اور کورنگی میں 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں صورتحال کچھ اس طرح ہے۔ گھوٹکی 66، حیدرآباد 64، سکھر 47، خیرپور 38، لاڑکانہ 31، جیکب آباد 26، دادو 20، نوابشاہ اور سانگھڑ میں 17،17 ، جامشورو 14، قمبر 9، کشمور، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں7،7  ،  سجاول 6، بدین، شکارپور، ٹنڈوالہیار اور نوشہروفیروز  میں 4 ، 4 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔

 ٹنڈو محمد خان میں 3 اور عمرکوٹ میں 2 مزید کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور  ہنگامی حالت کی صورت میں 1021، 1025، 9123 پر فون کریں، اسکے علاوہ ہیلپ لائن کے دیگر نمبرز 02199204452 اور 02199206565 ہیں۔

تازہ ترین