• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کا سارا ملبہ کورونا پرڈالا گیا: خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بجٹ کا سارا ملبہ کورونا وائرس کی وباء پر ڈالا گیا جبکہ ان کی معاشی نااہلی ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی مالی سال کے پہلے 3 ماہ کی کارکردگی دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بعد میں آیا حکومت پہلے ہی ناکام ہے، ہم پارلیمنٹ میں بجٹ پر بھرپور ردِ عمل دیں گے، حکومتی اعداد و شمار پر اعتبار نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان کی جی ڈی پی گروتھ1 اعشاریہ 9 فیصد نکلی، مارچ کی جی ڈی پی گروتھ منفی 3 ہے، یہ پہلے ہی معاشی ناکام ہوچکے تھے کورونا بعد میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء پر ذمے داری ڈالنا ناکامی ہے، سرکاری ملازمین سے آئی ایم ایف کے کہنے پر فراڈ کیا گیا ہے۔

رہنما نون لیگ کا کہنا ہے کہ ملک کے عوم کا مستقبل آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے، ہم آئی ایم ایف سے باہر آئے تھے، انہوں نے دوبارہ پھنسا دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: خواجہ آصف اور شفقت محمود آمنے سامنے

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا گیا، بلکہ الٹا اب عوام پیٹرول کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجکاری شفاف اور ریگولیٹر مضبوط ہونا چاہیے، نواز شریف نے جو نجکاری کی تھی اس میں کوئی ہڑتال نہیں ہوئی تھی۔

تازہ ترین