• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی و غیر ملکی رہنماؤں کی طرف سے شہباز شریف کی مزاج پرسی کا سلسلہ جاری

ملکی و غیر ملکی رہنماؤں کی طرف سے شہباز شریف کی مزاج پرسی کا سلسلہ جاری


ملکی اور غیر ملکی رہنماؤں اور سفیروں کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کی مزاج پرسی کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، جماعت سلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، سینیٹر میر حاصل بزنجو، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے شہباز شریف کی خیریت فون کرکے معلوم کی ہے۔

ن لیگ کا کہنا ہے کہ ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل اور ایرانی سفیر سید احمد حسینی نے شہباز شریف ٹیلی فون پر عیادت کی۔

مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ان شخصیات نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی فون پر خیریت معلوم کی تھی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔

تازہ ترین