گلگت(ٹی وی رپورٹ)سکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان سے2بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 2 بھارتی جاسوس گرفتار کئے ہیں، جن میں نور محمد وانی اور فیروز احمد لون شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی جاسوسوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور دونوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرائی تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں جاسوسوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کے لیے داخل ہوئے تھے اور انہیں بھارت نے ڈرا دھمکا کر پاکستان میں جاسوسی کے لیے بھیجا تھا۔