• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی تھوک سے گیند چمکانے کے عادی ہیں، فل سمنز

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ گیند چمکانے کیلئے کھلاڑی تھوک کے استعمال کے عادی ہیں، پریکٹس میں بھی بار بار کھلاڑی غیر ارادی طور پر ایسا کرتے ہیں۔

ہیڈ کوچ فل سمنز نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ گیند چمکانے کیلئے کھلاڑی تھوک استعمال کرنے کے عادی ہیں اور پریکٹس میں بھی بار بار کھلاڑی غیر ارادی طور پر ایسا کرتےہیں، لیکن موجودہ حالات میں تو تھوک کے استعمال سے گریز کرنا ہی پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے: گیند چمکانے کیلئے تھوک پر پابندی

انہوں نے کہ تھوک کے بجائے پسینہ استعمال ہوسکتا ہے لیکن انگلینڈ میں پسینہ بھی نہیں آتا، گیند کو چمکانے کیلئے کچھ متبادل ضرور ہوگا۔

فل سمنز نے کہا کہ اُنہیں امید ہے وقت کے ساتھ پلیئرز عادی ہوجائیں گے۔

تازہ ترین