• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز فنکار شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو


پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے کورونا وائرس کا شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کیے جار رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی صف اول اداکارہ ماہرہ خان نے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشاءاللّہ آپ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور بہتر محسوس کریں گے۔‘

پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ آپ سمیت جو بھی وائرس میں مبتلا ہے جلد صحتیاب ہوں، آمین۔‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور گلوکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہد بھائی ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔‘

فخر عالم نے لکھا کہ ’جس طرح آپ اپنے عمدہ چھکوں سے گراؤنڈ میں بال کو ہٹ کرتے ہیں اِسی طرح آپ ایک لیجنڈ کی طرح اِس وائرس کو بھی شکست دیں گے۔‘

معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی شاہد آفرید ی کی جلد صحتیابی کے لیے اپنا پیغام جاری کیا۔

اعجاز اسلم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لالا کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جمعرات سے اُن کی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد اُنہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اپیل بھی کی تھی۔

تازہ ترین