• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی ایم کو مذاکرات کی دعوت دیدی

 پرویز خٹک نے پی ٹی ایم کو مذاکرات کی دعوت دیدی


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی ایم رہنماؤں کو دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور تمام متنازع مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں۔ سابقہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ان اضلاع کو صوبے میں ضم کردیا گیا تھا۔ 

ان اضلاع کے عوام تعلیم،صحت کی بنیادی سہولتوں، مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کے سلسلے میں باقی ملک سے پسماندہ تھے، اب وقت آگیا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے سیاسی محاذ آرائی کی بجائے اجتماعی طور پر کام کریں۔ 

ایک بیان میں پرویز خٹک نے پی ٹی ایم کی قیادت کو دعوت دی کہ وہ ٹیبل پر بیٹھیں اور اپنے تحفظات بیان کریں تاکہ ان پر تبادلہ خیال کرکے انہیں حل کیا جائے۔ 

ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے،کورونا نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ملک میں خاص طور پر خیبر پختونخوا میں سیاسی عدم استحکام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کریگا۔

تازہ ترین