• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے کچھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع

پشاور کے کچھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع


کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پشاور کے علاقوں اشرفیہ کالونی، چنارروڈ یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد اور ای ٹو فیز ون حیات آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں آمد و رفت بند رہےگی۔

اشیائے خور و نوش، ادویات اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایس ایس پی آپریشن کے ہمراہ چنار روڈ کا دورہ کیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں بھی لاک ڈاؤن کی مدت مزید تین روز کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بیس بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون کردیا جائے۔

این سی او سی کے مطابق ان شہروں کے مختلف علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

فہرست میں حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، مالاکنڈ اور مردان سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین