• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کے ڈائلیسسز بلاک کی توسیع کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز کے ڈائلیسسز بلاک کی ایکسٹینشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز کڈنی سنٹر کے دورہ کیا،اس موقع پر کڈنی سنٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عمران زیدی،کڈنی کنسلٹنٹس اور ایکسین بلڈنگز حیدر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔عامر خٹک نے کہا کہ ڈائلیسسز مریضوں کو انتظار کے کرب سے گزرنا پڑتا ہے،کڈنی سنٹر کے ڈائلیسسز بلاک کے اوپر نیا فلور تعمیر کیا جائے گا،اس مقصد کے لئے حکومت کے علاوہ ڈونرز کا تعاون حاصل کیا جائے گا اورعطیات کی اپیل کے لئے خود ڈونرز کے پاس چل کر جاونگا،کڈنی سنٹرز کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ ہر طرح کا تعاون کرے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گردوں کے مرض میں اضافہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے،موجودہ حکومت نے صاف پانی کی فراہمی کے لئے " آب پاک اتھارٹی"کے تحت کام شروع کر دیا ہے۔
تازہ ترین