خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔
صوبائی صدر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فضل منان کے مطابق ڈاکٹر عباس طارق کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر طارق عباس ایچ ایم سی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں شعبہ انستھیزیا کے ہیڈ تھے، انہیں چند دن قبل دوران ڈیوٹی کورونا بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
صوبائی صدر ڈاکٹرز ایوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر طارق عباس حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے، وہ بلڈ پریشر کے مریض بھی تھے۔
ڈاکٹر فضل منان کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔