• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 24 گھنٹوں میں مزید 50 اموات، 1740 نئے کورونا کیسز

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 740 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں میں لاہور میں 816، راولپنڈی 218، شیخوپورہ 20، سیالکوٹ 54، فیصل آباد 81، اٹک 83، ٹوبہ ٹیک سنگھ 17 اور رحیم یار خان میں 24 کیسز سامنے آئے۔ صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 55 ہزار 878 ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق اب تک پنجاب میں ایک ہزار 81 افراد اس وائرس سے دم توڑ چکے ہیں جبکہ 17 ہزار 730 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ 

تازہ ترین