بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ محکمہ داخلہ کےاجلاس میں کیا گیا۔
محکمہ صحت سے شہر میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ڈیٹا اور تفصیلات طلب کرلی گئیں۔
محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق کہ کوئٹہ کے کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اطلاق آئندہ دو روز میں کیا جائےگا، کیسکو، سوئی گیس کمپنی اور واسا کو متعلقہ علاقوں میں مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس آپریشن کی جانب سے ابتدائی طور پر کورونا سے زیادہ متاثرہ 20 یونین کونسلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔