• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: رواں سال آئی سی سی کا کوئی ایونٹ ہوتا نظر نہیں آ رہا، احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے باعث رواں سال آئی سی سی کا کوئی ایونٹ ہوتا نظر نہیں آ رہا، دسمبر تک حالات بہتر نہ ہوئے تو پی ایس ایل فائیو کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں ایک فیصد بھی رسک محسوس ہوا تو فیصلہ بدلنے میں وقت نہیں لگائیں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں پی سی بی کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ وہ رواں سال میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس آئندہ سال ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطرہ یہ ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ میں کوئی کھلاڑی متاثر ہوا تو مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ اگلے تین چار ہفتے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ اگر دسمبر تک حالات بہتر نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلہ کرنا پڑے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے بروقت شروع ہو جانے کی بھی کوئی گارنٹی نہیں۔ 

پی سی بی چیف نے کہا کہ ایشیا کپ نہیں ہوتا تو سب سے زیادہ نقصان نیپال، قطر اور بحرین جیسے ممالک کو ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں آہستہ آہستہ حالات بہتر ہورہے ہیں جو کھلاڑی انگلینڈ جارہے ہیں ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں،  وہ پرامید ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تازہ ترین