لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کر دی عدالت نے شہباز شریف کو ضمانتی مچلکوں پر بھی 29 جون تک دستخط کرنے کی ہدایت کر دی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ نیب کی طرف سے سید فیصل رضا بخاری نے تفصیلی رپورٹ اور جواب جمع کروا دیالاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔