حیدرآباد کے 90 سے زائد علاقوں میں جمعے سے 2 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں ریسٹورنٹس، شاپنگ مال، مارکیٹس اور دفاتر بند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔
ادھر کراچی کے تمام 6 اضلاع کے منتخب علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق لاک ڈاؤن پر آج شام 7 بجے سے عمل درآمد ہو گا، جو 2 جولائی تک جاری رہے گا، ان علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
دوسری جانب کوئٹہ میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر 20 یونین کونسلوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس پر حکومت بلوچستان نے بھی آئندہ 2 روز میں ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔