سکھر (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر کی نیب سکھر کے دفتر میں طلبی کا معاملہ، سردار محمد بخش خان مہر نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، سندھ ہائی کورٹ کراچی نے سردار محمد بخش خان مہر کی 24جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر جنہیں نیب سکھر نے زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر 17 جون کو طلب کیا ہوا تھا۔