پشاور(وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی سارہ رحمان نے صدر کے بازاروں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر متنی رضوانہ ڈار نے کوہاٹ روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے لنڈی ارباب اور ہزارخوانی کے علاقے میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا نے پشاور صدر کے مختلف بازاروں میں دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے اندرون شہر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں دکانو ں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر نے رنگ روڈ اور چمکنی کے علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی نے یونیورسٹی روڈ اور کسٹم چوک میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے چمکنی اور پھندو کے علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے جی ٹی روڈ اور دلہ زاک روڈ پر مختلف دکانوں کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے باچا خان چوک اور گردونواح میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔کاروائیوں کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے پر پشاور بھر سے مجموعی طور پر 34نانبائیوں کو گرفتار کیا گیا اور جی ٹی روڈ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سٹیل شوروم، یونیورسٹی روڈ پر شینواری ریسٹورنٹ، دلہ زاک روڈ پر آئس کریم فیکٹری جبکہ مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 74دکانوں کو سیل کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پشاور بھر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 307 افراد کو گرفتارکر کے موقع پر جرمانہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے عوام اور تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت سےٖفٹی ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔