لاہور کی سیشن عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت میں وکلاء کو 22 جون کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس پر عدالت عمران خان کے وکلاء سےجواب طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے کیس میں وکلاء کو 22 جون کو دلائل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
درخواست گزار شہباز شریف نے عمران خان پر پانامہ لیکس معاملےپر 10 ارب پیشکش کا الزام عائد کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جھوٹے الزامات سے ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
شہباز شریف کا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ عدالت عمران خان کو 10 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔