• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر زور

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 
شہباز شریف کا آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر زور


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف نےکہا کہ سرکاری ملازمین مہنگائی اور روپے کی بے قدری سے پس کر رہ گئے ہیں، ان کی مشکلات کا احساس کیاجائے، پینشنرز، معاشرے کےکمزور اور نادار طبقات کا بجٹ میں خصوصی خیال رکھاجائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ بجٹ سازی میں مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں لازمی اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین