مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو فیاض چوہان کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پلیٹ میں ملی حکومت نہیں چلاسکے وہ دوسروں کو مشورے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا بجٹ صرف 10 کلو کتابوں کی ردی پر مشتمل ہے، بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، صنعت اور تاجروں کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہحمزہ شہباز شاید بجٹ پڑھنے اور سننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میرا مشورہ ہے حمزہ شہباز اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کروائیں۔