• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں عالمگیر وبا کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

 لاک ڈاؤن والے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے عام آمدورفت کےلیے بند کردیئے گئے ہیں، حیات آباد فیز ون، سیکٹر ای ون، دانش آباد، اشرفیہ کالونی، چنار روڈ سمیت یونیورسٹی ٹاون، گلبہار نمبر 4 اور کوہی حسن خیل لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئے گئے ان علاقوں میں صرف اشیاء ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہے، مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین