• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

گلگت بلتستان حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان 


گلگت بلتستان حکومت نے آئندہ بجٹ میں 1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان حکومت 17 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ صدر ن لیگ شہبازشریف کی ہدایت پر کیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی ہدایت کی تھی۔

گلگت بلتستان کے بجٹ میں ڈاکٹرز، پیرامیڈکل اسٹاف اور ویسٹ مینیجمنٹ کو رسک الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین