• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں، مراد سعید

بلاول خود کام کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں، مراد سعید


 اسلام آباد(نیوزایجنسی)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو خود کام کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ بلاول کاچیلنج قبول کرتاہوں اورانہیں خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں، میں خودبھی سندھ آؤں گااور اسپتالوں کادورہ کروں گا، بلاول بھٹو کو خیبرپختونخوا دورے کی دعوت دیتا ہوں۔

انہیں دکھاں گا خیبرپختونخوا میں 7سالوں میں کیا کیا، پی پی چیئر مین ہمیں بھی سندھ میں دکھائیں ،انہوں نے اب تک کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں ادویات، اسٹریچر ،ایمبولینس نہیں تو پھر ساڑھے پانچ کھرب روپے کہاں گئے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکی سیاست صرف بیانات تک محدود ہے۔

احساس پروگرام پربھی بلاول سیاست کرتے ہیں، انہوں (بلاول)نے خود کچھ نہیں کرنا اگردوسرے کچھ کرتے ہیں توسیاست کرتے ہیں۔مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے لحاظ سے فنڈزمختص ہونے سے سندھ کا 10 فیصدحصہ بڑھا۔

عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم ہیں۔ بلاول جس حلقے سے منتخب ہو ئے وہ ابھی بھی پسماندہ ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لاڑکانہ میں احساس سینٹرپروگرام کادورہ کیا۔ وہ کوروناسے متاثرہ افراد کیلئے ہرجگہ پہنچیں گے۔ کہاگیاوزیراعظم کادورہ سندھ سیاسی تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا۔

احساس کیش پروگرام کے تحت لاکھوں لوگوں کوامدادمل چکی۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ ملک سے غربت کاخاتمہ وزیراعظم کامشن ہے۔وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھاکہ کراچی میں پانی کامسئلہ بناہواہے، ٹڈیوں کے حملے سے سندھ میں چھوٹے کسانوں کانقصان ہورہاہے، سندھ جہاں ٹڈیوں کاحملہ ہوا،وہاں حکومت نے گاڑیاں ہڑپ کرنیکامنصوبہ بنالیا، ایمرجنسی بنیادوں پرٹڈی دل کے تدارک کیلئے اقدامات کیے۔

سندھ حکومت نے راشن دینے کا وعدہ کیا لیکن دیا کسی کو نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ این سی اوسی میں تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا جاتا ہے، بلاول بھٹوکی سیاست صرف بیانات تک محدودہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول سندھ کے لوگوں کوروزگاردینے میں رکاوٹ نہ بنیں، بلاول صحت کی مد میں ملنے والے ساڑھے 5کھرب کا جواب نہیں دے سکے، ڈاکٹرفرقان کووینٹی لیٹرزنہیں ملا تھا، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھا۔

تازہ ترین