گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں زیادتی کا شکار ہونے والی ماں بیٹیوں کو پولیس مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنے لگی، چوکی گرین ٹاؤن گجرات کا انچارج 4 ملازمین کے ہمراہ بیوہ خاتون کے گھر گھس گیا اور زیادتی کا شکار ہونے والی اس کی بیٹی کو گھر کے ایک کمرے میں لے جا کر تفتیش کے بہانے اسے ملزم سائیں اختر کے خلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالتا رہا، خا تون نے پولیس ملازمین کیخلاف ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کو درخواست د یدی ، دوسری جانب ملزم سائیں اختر نے 18 اپریل تک عبوری ضمانت کروا لی ۔