• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی سے وبا زدہ علاقوں کی نشاندہی کریں گے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے وبا زدہ علاقوں کی نشاندہی کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے 20 شہروں میں ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹس کی تفصیلات صوبوں کو فراہم کردی گئیں، نشان زدہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ روکا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جارہے ہیں، جولائی کےآخر تک 2100 آکسیجن بیڈز کا اضافہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں آکسیجن بیڈز فراہم کیے جائیں گے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔

تازہ ترین