خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد انتقال کرگئے۔ صوبے میں اموات کی تعداد 843 ہوگئی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے 636 نئےکیس رپورٹ ہوئے۔ صوبے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 22 ہزار 633 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کوروناوائرس سے متاثر 333 مریض صوبےمیں صحت یاب ہوئے، اب تک 6869 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی7 ہزار828 ہوگئی ہے، صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 413 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ اس دوران مزید 273 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔