• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بجلی کا بحران جاری، دن رات لوڈ شیڈنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بجلی کا بحران جاری ہے پیر کو کے الیکٹرک نےتقریباً پورے شہر میں دن اور رات لوڈ شیڈنگ جاری رکھی استثنی والے علاقوں میں بھی بجلی بند کی جاتی رہی شدید گرم موسم میں گزشتہ تین روز بجلی کے با ر بار تعطل نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی۔

شہریوں نے رات گئے لوڈشیڈنگ جاری رکھنے پر شدید احتجاج کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ رات کو بجلی بند رہنے سے لوگ سو نہیں پاتےجبکہ بیمار خاص کر کورونا سے متاثر افراد بجلی کی لوڈشیڈنگ سےپریشان ہیں۔

نارتھ کراچی،نیو کراچی،سرجانی ٹاون،ناظم آباد،اورنگی ٹاون ، منگھوپیر،گڈاپ،ملیر، کورنگی،لانڈھی،بن قاسم، ابراہیم حیدری،بلدیہ ٹاون،ماری پور، کیماڑی، صدر،کراچی ایڈمن سوسائٹی،گلستان جوہر، لائینز ایریا،پی ای سی ایچ ایس،گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں سے دن اور رات میں بجلی بند رہی۔

مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک نے دو سے تین بار اور مجموعی طور پرتین سے سات گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو پانی کے حصول میں بھی مشکلا ت رہیں کے الیکٹرک آفس آئی بی سی گڈاپ کےباہر عوام نےلوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین