• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر ویڈیو عام کرنے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک جوائن کرلیا۔

بختاور کی جانب سے ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی گئی پہلی ویڈیو میں آم کے باغات، خصوصی طور پر تیار کئے گئے بلاول ہاؤس کا لیبل لگی آم کی پیٹیوں، آم کو مختلف طریقوں سے کاٹ کر بنائی گئی خوبصورت تصویریں شئیر کی گئیں۔

فوٹو اینڈ پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک اسٹوری میں بختاور بھٹو نے ٹک ٹاک کی دنیا کو ہیلو کہا اور اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق بھی کی۔

اس سے قبل بختاور کی جانب سے عالمی یومِ والد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی شئیر کی جانے والی  ویڈیو کال پر  بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی۔

View this post on Instagram

2020 Father’s Day ️ #virtual #family

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz) on


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر بیٹے بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔

تازہ ترین