• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: مزید 14جاں بحق، تعداد 855 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 855 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 23ہزار 388 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 2 ہزار 516 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 ہزار385 ہوچکی ہے۔

رپورٹ کےمطابق صوبائی دارلحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 828 ہوگئی ہے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، یوں شہر  میں مجموعی طور پر 417 افراد مہلک وائرس سے انتقال کرچکےہیں۔

تازہ ترین