• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں ن لیگ کی 5 سالہ مدت مکمل،اسمبلی آج تحلیل ہوجائیگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)گلگت بلتستان میںمسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کامیابی کیساتھ اپنی 5 سالہ مدت مکمل کر لی، آج 24 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل اور حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، جس کے بعد آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نگراں حکومت قائم ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے، الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان میر افضل کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن آج جاری کریگا،جبکہ پرسوں میر افضل اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔ نگران وزیراعلیٰ اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے، جس کیلئے تقریباً نام فائنل ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین