• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہریوں کو نئے منصوبے نیوم میں مفت پلاٹ ملیں گے

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے ساحلی علاقے میں معاوضے کے اہل شہریوں کو مملکت کے جدید سہولتوں سے مزیّن نئے شہری منصوبے نیوم میں مفت پلاٹ ملیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق تبوک کے امیر شہزادہ فہد بن سلطان نے نیوم کے مکینوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے معاشی پیکج کی پہلی قسط تقسیم کردی ہے۔سعودی عرب بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ نیوم شہر بسا رہا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ نے اس کیلئے 500ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ یہ ماحول دوست منصوبہ پڑوسی ممالک مصر اور اردن کی سرحدوں تک پھیلا ہوا ہے اور یہاں جدید ٹیکنالوجی کو ہر شعبے میں بروئے کار لایا جارہا ہے۔

تازہ ترین