• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کرلی

مشہور بھارتی فلم ’دبنگ‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ذہنی سکون کی خاطر ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر سے اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک خصوصی ٹوئٹ پوسٹ کیا۔


سوناکشی سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ذہنی سکون اور خود کو فالتو کی تنقید سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلا قدم منفی سوچ اور منفی چیزوں سے دور رہنا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اور آج کل ٹوئٹر پر کچھ زیادہ ہی منفی چیزیں ہو رہی ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’چلو ! اب میں امن اور سکون کے لیے ٹوئٹر سے دوری اختیار کر رہی ہوں۔‘

سوناکشی سنہا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن ٹوئٹر کو الوداع کہتے ہوئے لکھا کہ ’آگ لگے بستی میں، میں اپنی مستی میں۔‘

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کو اُن کے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے ٹوئٹر سے دوری اختیار کرلی ہے۔

سوناکشی سنہا معروف بھارتی لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں، اُنہوں نے 2010 میں اپنی پہلی فلم ’دبنگ‘ کی تھی جس میں اُنہوں نے سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اُن کی مشہور فلموں میں دبنگ، جوکر، لوٹیرا، باس، ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی، راؤڈی راتھوڑ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین