• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا علی میری زندگی کا بہترین فیصلہ ہیں، حنا الطاف


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے اُن کے شوہر آغا علی کے لیے محبت بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔

معروف گلوکار و اداکار آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔


حنا الطاف کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آغا علی اپنی اہلیہ کے بال بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے حنا الطاف نے آغا علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’22 جون کو ہماری شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران آپ کے ساتھ میں نے ایک معیاری اور یادگار وقت گزارا ہے۔‘

حنا الطاف نے لکھا کہ ’آپ میرے لیے میری زندگی کا سب بہترین فیصلہ ہیں، میں آپ کا ساتھ، آپ کا اعتماد اور آپ کی محبت پاکر بےحد خوش ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’جب کسی وجہ سے آ پ کا موڈ خراب ہوتا ہے اور آپ کا دن اچھا نہیں گُزرتا ہے تو آپ میری بات سُنتے ہیں اور مجھ سے مشورہ لیتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’جب مجھے بھوک لگتی ہے اور میں تھکی ہوئی ہوتی ہوں تو آپ میرے لیے کھانا پکاتے ہیں، میں اس سب کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’جب آپ مجھ سے ناراض بھی ہوتے ہیں تو میں پھر بھی آپ سے سب کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح جمعۃ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں ہوا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

تازہ ترین