وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی بھی کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا۔
قومی اسمبلی سیشن کے دوران خطاب میں مراد سعید نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بنی تو عمران خان کی ذات کو نشانہ بنایا گیا۔
مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی ساری تقریریں نکلوائیں ایک ایک لفظ نکلوائیں انہوں نے کبھی کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم نہیں چلائی۔
مراد سعید نے کہا پارلیمنٹ میں ذاتیات پر تقاریر کی گئیں، میری تقاریر سخت ہوسکتی ہیں مگر کسی پر ذاتی حملےنہیں کیے، سیاسی مخالفت کے نام پر میرے خاندان کی تضحیک کی گئی۔