پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اسد عمر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران بھی دونوں وزراء نے ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی۔
تاہم بعد ازاں دونوں وزرا نے گلے شکوے ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے دونوں وزرا کے درمیان صلح کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کی کابینہ سے چھٹی کروائی اور پھر جب اس عمر واپس کابینہ میں آئے تو جہانگیر ترین کی چھٹی کروادی۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھا کہ وزرا کی لڑائی کی وجہ سے منتخب نمائندے دور ہوئے اور خلا پیدا ہوا جسے غیر منتخب نمائندوں نے پر کیا۔