• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بلااجازت پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی لگادی

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بلااجازت پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی لگادی


پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی منظوری کے بغیر کورونا کے مریضوں کے لیے پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی عائد کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صرف وہ اسپتال اس کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے اہل ہيں جنہيں کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ نے اجازت دے رکھی ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کورونا مريضوں کے پلازما ٹرانسفیوژن کے کلینیکل ٹرائل جاری ہيں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ کچھ سرکاری و نجی اسپتال جو اِن ٹرائلز کے لیے منظور شدہ نہيں وہ بھی پلازما لگارہے ہیں جو غیر قانونی ہے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اسپتال پلازما لگاتا ہوا پایا گيا تو اُس کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین