خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 869 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 499 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افرد کی تعداد 23 ہزار 887 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار712 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعدداد 11 ہزار 97 ہوچکی ہے۔