• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان شہباز کو وطن واپس لانے کیلئے کئی قانونی پیچیدگیاں

لندن(سعید نیازی)نیب کا کہنا ہے کہ وہ شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو پاکستان واپس لانے کے لئے برطانیہ کی’’ نیشنل کرائم ایجنسی‘‘ اور’’ انٹر پول‘‘ سے رابطہ کریں گے مگر سلیمان شہباز کو واپس لانے کے لئے چند قانونی پیچیدگیاں درپیش ہیں۔

جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے حکومت کی طرف سے بڑے بلند وبانگ دعوے کئے گئے کہ امریکا سے اسحاق ڈار،حسن نواز اور حسین نواز و دیگر کو واپس لائیں گے مگر ایک کے بعد دوسرا نعرہ لگایا گیا مگر عملا کچھ بھی نہیں ہوا۔

نیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں اور لاہور ہائی کورٹ نے بھی انہیں 85 ارب روپئے کے کیس میں مفرور قرار دے دیا ہے جس میں سلیمان اور حمزہ ملوث ہیں جبکہ سلیمان اور حمزہ نے یہ الزامات یہ کہہ کر مسترد کردیئے کہ انہوں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی وہ باہر سے پیسہ ملک لائے تاکہ سرمایہ کاری کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پریس کانفرنس میں چاہے کچھ بھی کہیں اگر الزامات میں کچھ صداقت ہے تو وہ عدالتوں میں اس کا ثبوت فراہم کریں ۔

تازہ ترین