• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقریر جلدی ختم کرلیں، اسپیکر کا فردوس شمیم سے مکالمہ

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور اسپیکر آغاز سراج درانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

ایوان میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی تقریر کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغاز سراج درانی نے اُن سے کہا کہ آپ اپنی تقریر جلد ختم کریں۔

اس پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ میں مزید 2 گھنٹے بات کروں گا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایس او پی پر عمل کرنا ہے 3 گھنٹے سے زیادہ اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مجھے 14 پوائنٹ پر بات کرنی ہے، ابھی تو 2 پوائنٹ پر بات کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بولے کہ ہم وقت کو مینج کرسکتے ہیں، یہ کچھ ٹائم آج بول لیں کچھ کل بول لیں، میں ایک ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ بات نہیں کرونگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کل بات کر لوں گا، چاہیں تو ہفتے کو اسمبلی کے دو سیشن کرلیں، جس پر اسپیکر سندھ اسمبلی بولے کہ میں نے بھی ان سے درخواست کی ہے کہ ٹائم مینیج کرلیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دونوں اطراف سے تعاون کیا گیا ہے، ماضی میں ہم نے رات 12 بجے تک بھی اجلاس چلایا ہے مگر حالات اس وقت مختلف تھے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مکیش چاولہ گواہ ہے کہ طے ہوا تھا میں  2 گھنٹے تقریر کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ مسئلہ ہے تو میں کونے میں جا کر تقریر کرلیتا ہوں۔

تازہ ترین