• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈیوں میں رسائی کیلئے آموں کے معیار میں بہتری کی ضرورت ہے، صدر عارف

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی اور حصہ بڑھانے کیلئے آموں کی کوالٹی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، افرادی قوت کی استعداد کار اور تکنیکی مہارت میں اضافے کے بغیر آموں کی برآمدات میں اضافہ ممکن نہیں۔

وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی کے اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت پاکستانی آموں کی برآمدات میں درپیش مشکلات اور ان کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی فخر امام اور برآمدکندگان نے شرکت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی آموں کی برآمد کیلئے جدید مارکیٹنگ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ آموں کے لیے جدید باغبانی کے طریقے متعارف کرائے جائیں اور موجودہ سہولیات میں بہتری لائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی تیار کی جاۓ، کاشتکار، حکومتی اداروں اور ایکسپورٹرز میں رابطہ یقینی بنایا جاۓ۔

تازہ ترین