آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز شریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے، فیاض چوہان

پنجاب کےوزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو یاد دلایا ہے کہ نواز شریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے، 1989ءمیں بےنظیر بھٹو شہید کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کے لیے نواز شریف نے ہی اسامہ بن لادن سے10 ملین ڈالرز لیے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے خواجہ آصف کےمناظرے کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف وزیرِ اعظم پر اسامہ بن لادن کے حوالے سے تنقید سے پہلے نواز شریف کے گریبان میں جھانکیں۔

ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف نےبے نظیر حکومت گرانے کے لیے 10ملین ڈالرز لے کر ایم این ایز کی خرید و فروخت کرنا تھی، مگر عادت سے مجبور ہو کر انہوں نے یہ رقم اپنی جیب میں ڈال لی، اس طرح بینظیر بھٹو کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی ۔

خواجہ آصف لکشمی چوک میں ان کے ساتھ مناظرہ کر لیں، اگر وہ نواز شریف کوبمعہ اہل و عیال اسامہ بن لادن کا پیروکار ثابت نہ کر سکیں تو سیاست چھوڑ دیں گے، بصورت دیگر خواجہ آصف رنگ بازی چھوڑ کر الفلاح تھیٹر میں جگت بازی شروع کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید