• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز اپریزمنٹ کلکٹریٹ ویسٹ کراچی کے پرنسپل اپریزر شفیع اللّٰہ اور اپریزمنٹ کلکٹریٹ ایسٹ کے عبدالقیوم سمیت 10پرنسپل اپریزر اور سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ 16سے پاکستان کسٹمز سروسز کے گریڈ 17 میں اسسٹنٹ کلکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔

 شفیع اللّٰہ اور عبدالقیوم کے ساتھ دیگر ترقی پانے والوں میں ڈائریکٹر جنرل ویلیوایشن کراچی کے عبدالحمید، آر ٹی او کراچی کی سپرنٹنڈنٹ کوثر جبین شامل ہیں۔

جبکہ آر ٹی او گوجرنوالہ کے محمد خالد، سی آر ٹی او لاہور کے محمود احمد ناصر، حید رآباد کے منوں مال گلوانی، آر ٹی او حید رآباد کے امجد جونیجو، انٹرنل آڈٹ لاہور کے ناصر اقبال قصوری اور کراچی پریونٹیو سروسز کے صمصام قادر شاہ شامل ہیں۔

تازہ ترین