• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کے خلاف کچھ ثابتنہیں ہوسکا،عمران گورائیہ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات وحمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ نالائقوں کے ٹولے کا شیرازہ بکھرنے والا ہے، چوہان جیسے نالائق ،نا اہل ترجمانوں کے بوجھ سے نیازی کے اقتدار اب اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے اور ان کی زبان بندی بھی ہونے والی ہے، موجودہ بجٹ کے ذریعے پہلے سے مشکلات کا شکار فاقوں زدہ،کورونا کی شکار اور مہنگائی سے ستائی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ۔ حمزہ شہبازشریف کو بغیر کسی جرم کے ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا جیل میں رکھا ہوا ہے، ابھی تک ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا ۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن حافظ تھے ،آئین کی دفعہ295C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔ علماءکرام نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔
تازہ ترین