کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی اور تیز بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، ایئرپورٹ، آئی آئی چندریگر اور صدر کے اطراف میں ہلکی اور تیز بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
بوندا باندی کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے، بوندا باندی سے سڑکیں گیلی ہونے کے باعث ان پر پھسلن ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکل سوارحادثات کا بھی شکار ہوئے۔