• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ جانے والے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان


پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے پہلا ٹیسٹ منفی آنے والے 18 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دوسرے ٹیسٹ بھی منفی آگئے۔

ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم (نائب کپتان)، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ کل خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگا۔

حسنین، شاداب، فخر زمان، محمد رضوان، وہاب ریاض اور محمد حفیظ دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے باوجود انگلینڈ نہیں جائیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعلان کیے گئے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ منفی آنے والے 18 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دوسرے ٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں۔

وسیم خان نے مزید کہا کہ پہلا ٹیسٹ مثبت آنے والے 10 میں سے 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑی جن کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت اور دوسرا منفی آیا، ان میں حسنین، شاداب خان، فخرزمان، محمد رضوان، وہاب ریاض اور محمد حفیظ شامل ہیں۔


وسیم خان نے یہ بھی کہا کہ وسیم خان، حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، وہاب ریاض اور محمد حفیظ ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود انگلینڈ نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ دورہ انگلینڈ کے لیے پہلے ووسٹر جائے گی، جہاں 14 دن کا قرنطینہ ہوگا۔

تازہ ترین