• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بی این پی مینگل کے 6 نکات پر عملدرآمد شروع کردیا


حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 6 نکات پر عمل درآمد شروع کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کے 6 فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت وفاقی وزارتوں اور محکموں تک پہنچادی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن سے قربتیں بڑھ رہی ہیں، سردار اختر مینگل

وزیراعظم نے کوٹہ کو یقینی بنانے کےلیے 1ماہ میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کی سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے گذشتہ ہفتے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ 2 معاہدے ہوئے، ہم بنی گالہ نہیں گئے، وہ کوئٹہ آئے تھے۔

سردار اختر مینگل کے اس اعلان کے بعد تحریک انصاف قیادت نے بی این پی مینگل کو منانے کےلئے کوششوں کا آغاز کردیا تھا۔ جس کے بعد وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں وفد نے نے بی این پی رہنما سے ملاقات بھی کی تھی۔

تازہ ترین